QR CodeQR Code

شگر میں 2 روزہ قومی خوبانی میلہ 21 اور 22 اگست کو منعقد ہو گا

19 Aug 2019 15:06

شگر کی ضلعی انتظامیہ نے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے، میلے میں ملک بھر سے کسان شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع شگر میں دو روزہ قومی خوبانی میلہ 21 اور 22 اگست کو منعقد ہو گا، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، میلے میں ملک بھر سے کسان شرکت کرینگے۔ یاد رہے کہ بلتستان میں شگر خوبانی کے حوالے سے انتہائی مشہور ہے، ضلع کو خوبانی کا گھر بھی کہا جاتا ہے، یہاں بہترین اقسام کے دیگر پھل بھی پائے جاتے ہیں، گلگت بلتستان میں کئی اقسام کے پھل پائے جاتے ہیں، ان میں خوبانی بہت مشہور ہے، لیکن مارکیٹ تک رسائی نہ ہونے سے لوگوں کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ شگر میں منعقدہ ہونے والا خوبانی میلہ اس حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے، اس میلے سے جہاں ملک بھر کے کسان جی بی کے مقامی پھلوں سے آشنا ہوں گے وہاں مقامی لوگوں کیلئے قومی مارکیٹ تک رسائی کی راہ ہموار ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 808160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808160/شگر-میں-2-روزہ-قومی-خوبانی-میلہ-21-اور-22-اگست-کو-منعقد-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org