0
Monday 19 Aug 2019 15:06

شگر میں 2 روزہ قومی خوبانی میلہ 21 اور 22 اگست کو منعقد ہو گا

شگر میں 2 روزہ قومی خوبانی میلہ 21 اور 22 اگست کو منعقد ہو گا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع شگر میں دو روزہ قومی خوبانی میلہ 21 اور 22 اگست کو منعقد ہو گا، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، میلے میں ملک بھر سے کسان شرکت کرینگے۔ یاد رہے کہ بلتستان میں شگر خوبانی کے حوالے سے انتہائی مشہور ہے، ضلع کو خوبانی کا گھر بھی کہا جاتا ہے، یہاں بہترین اقسام کے دیگر پھل بھی پائے جاتے ہیں، گلگت بلتستان میں کئی اقسام کے پھل پائے جاتے ہیں، ان میں خوبانی بہت مشہور ہے، لیکن مارکیٹ تک رسائی نہ ہونے سے لوگوں کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ شگر میں منعقدہ ہونے والا خوبانی میلہ اس حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے، اس میلے سے جہاں ملک بھر کے کسان جی بی کے مقامی پھلوں سے آشنا ہوں گے وہاں مقامی لوگوں کیلئے قومی مارکیٹ تک رسائی کی راہ ہموار ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 808160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش