QR CodeQR Code

حجاب کے خلاف فرانسیسی مہم شخصی آزادی کے دعووں کی نفی ہے: رابطہ علماء فلسطین

13 Jul 2009 13:21

رابطہ علماء فلسطین نے حجاب کے خلاف فرانسیسی حکومت کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ علماء ۰۰۰۰۰۰۰۰


رابطہ علماء فلسطین نے حجاب کے خلاف فرانسیسی حکومت کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ علماء فلسطین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان خواتین کے حجاب کے خلاف فرانسیسی حکومت کی مہم شخصی آزادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 
مغرب جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی بات کرتا ہے لیکن مسلمانوں کے حوالے سے اس کے عمل میں دوغلا پن ہے۔ فرانس حکومت کو چاہیے کہ وہ انسانی قدروں کا احترام کرے اور جمہوریت، آزادی، مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے متعلق اپنے دعووں کا پاس کرے۔


خبر کا کوڈ: 8082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8082/حجاب-کے-خلاف-فرانسیسی-مہم-شخصی-ا-زادی-دعووں-کی-نفی-ہے-رابطہ-علماء-فلسطین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org