QR CodeQR Code

بارش نے وفاقی، صوبائی و شہری حکومتوں کارکردگی کا کھول دیا، ثروت اعجاز قادری

31 Jul 2019 22:58

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کراچی کو فوج، رینجرز و پولیس نے امن دے دیا، مگر سیاسی قوتیں عوام کو حقوق اور روشنی دینے میں ناکام ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہری حکومت اور کے الیکٹرک بارش اور بجلی کے کرنٹ سے اموات کی ذمہ دار ہیں، وفاقی، صوبائی و شہری حکومتوں کا پول بارش نے کھول دیا۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ منتخب وفاقی و صوبائی اور شہری حکومتیں جب کام نہیں کرینگی، تو عوام فوج کو دعوت دینگے، اختیار اور فنڈز کا رونا رونے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج، رینجرز و پولیس نے امن دے دیا، مگر سیاسی قوتیں عوام کو حقوق اور روشنی دینے میں ناکام ہیں، حکومتی سطح پر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں، جس سے براہ راست غریب کو فائدہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 808208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808208/بارش-نے-وفاقی-صوبائی-شہری-حکومتوں-کارکردگی-کا-کھول-دیا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org