QR CodeQR Code

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش

1 Aug 2019 15:57

دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے پر کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کو قونصلر رسائی سے متعلق جمعہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش کر دی۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے پر کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کو قونصلر رسائی سے متعلق جمعہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کے افغانستان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار کی بین الاقومی برادری نے تعریف کی، طالبان کے ساتھ وزیراعظم کے مذاکرات پر کام ہو رہا ہے۔ امریکی صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان پر کام ہو رہا ہے تاہم حتمی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 808279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808279/پاکستان-کی-بھارت-کو-کلبھوشن-تک-قونصلر-رسائی-باضابطہ-طور-پر-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org