0
Thursday 1 Aug 2019 15:57

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش کر دی۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے پر کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کو قونصلر رسائی سے متعلق جمعہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کے افغانستان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار کی بین الاقومی برادری نے تعریف کی، طالبان کے ساتھ وزیراعظم کے مذاکرات پر کام ہو رہا ہے۔ امریکی صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان پر کام ہو رہا ہے تاہم حتمی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 808279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش