QR CodeQR Code

کراچی کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم، ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے

1 Aug 2019 18:38

ٹریفک چالان کی اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے بدسلوکی اور مار پیٹ بھی کی، جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم کے دوران شہریوں پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کراچی میں اپنی 1 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 3 لاکھ 65 ہزار 658 چالان کئے گئے، اور 5 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 7 سو روپے کے بھاری جرمانے کئے گئے، جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار موٹر سائیکل ضبط کی گئیں۔ ٹریفک پولیس نے 22 جولائی سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 31 ہزار 8 سو 64 چالان کئے، اور 64 لاکھ 49 ہزار 674 روپے کے جرمانے کئے، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس اور پاکستان پینل کورٹ کے تحت 911 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک چالان کی اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے بدسلوکی اور مار پیٹ بھی کی، جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 808311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808311/کراچی-کی-تاریخ-میں-ٹریفک-چالان-سب-سے-بڑی-مہم-ساڑھے-5-کروڑ-روپے-کے-جرمانے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org