QR CodeQR Code

علی زیدی کا 4 اگست سے کلین کراچی مہم شروع کرنیکا اعلان

2 Aug 2019 20:19

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندری امور نے کہا کہ 14 اگست اور عید سے پہلے شہر چمچماتا نظر آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے 4 اگست بروز اتوار سے سے کلین کراچی مہم آغاز کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ کراچی والوں کو بڑی عید پر بڑی عیدی دیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اتوار کو کے پی ٹی بلڈنگ سے کلین کراچی مہم کا آغاز کریں گے، جبکہ 14 اگست اور عید سے پہلے شہر چمچماتا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو بڑی عید پر بڑی عیدی دیں گے۔ انہوں نے اہل کراچی سمیت میڈیا سے تعاون اور آگاہی پھیلانے کی اپیل بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 808497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808497/علی-زیدی-کا-4-اگست-سے-کلین-کراچی-مہم-شروع-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org