QR CodeQR Code

الخدمت فاونڈیشن کے صدر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ پر ایگل اسکواڈ کے ظالمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

25 Jun 2011 00:30

اسلام ٹائمز:شبیراحمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ ایک پر امن شہری اور اعلیٰ شہرت کے حامل وکیل ہیں اور قانون سے واقف ہیں۔ انہوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ صوبائی حکومت میں ایک پرامن وکیل پر تشدد کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں


پشاور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی شبیراحمد خان نے جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل کے نائب امیر اور الخدمت فاونڈیشن کے صدر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ پر ایگل اسکواڈ کے ظالمانہ تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایگل اسکواڈ کے چار متعلق افراد کو فوری طورپر معطل کرے اور انکے خلاف جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل کی طرف سے FIR درج کروا کر ان کو گرفتار کرے۔ شبیراحمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ ایک پر امن شہری اور اعلیٰ شہرت کے حامل وکیل ہیں اور قانون سے واقف ہیں۔ انہوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ صوبائی حکومت میں ایک پرامن وکیل پر تشد د کرکے قانون کی دھجیاں بکھیردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ متعلق انتظامہ نے ایگل اسکواڈ کے ان مبینہ چار افراد کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے اُٹھا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔


خبر کا کوڈ: 80863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80863/الخدمت-فاونڈیشن-کے-صدر-زاہد-محب-اللہ-ایڈووکیٹ-پر-ایگل-اسکواڈ-ظالمانہ-تشدد-کی-مذمت-کرتے-ہیں-صوبائی-سیکرٹری-جنرل-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org