QR CodeQR Code

گورنر نے یقین دلایا کہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں ہے، عمر عبداللہ

3 Aug 2019 20:16

این سی کے نائب صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گورنر نے ہمیں یقین دلایا کہ دفعہ 370 یا دفعہ 35 اے کو ہٹانے یا پھر کشمیر کی نئی حدبندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اُنہیں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے تاہم کہا کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں حکومت کا بیان چاہتے ہیں کیونکہ کشمیر کے بارے میں گورنر حرف آخر نہیں ہیں۔

اس سے قبل عمر عبداللہ نے پارٹی وفد کی قیادت کرتے ہوئے گورنر ملک سے ملاقات کی۔ عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گورنر نے ہمیں یقین دلایا کہ دفعہ 370 یا دفعہ 35 اے کو ہٹانے یا پھر کشمیر کی نئی حدبندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُنہوں نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ سوموار کے روز بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیان کے حق میں پارلیمنٹ کے اندر تحریک پیش کریں۔


خبر کا کوڈ: 808679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808679/گورنر-نے-یقین-دلایا-کہ-کشمیر-کی-خصوصی-پوزیشن-کو-تبدیل-کرنیکا-کوئی-منصوبہ-نہیں-ہے-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org