0
Saturday 3 Aug 2019 20:16

گورنر نے یقین دلایا کہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں ہے، عمر عبداللہ

گورنر نے یقین دلایا کہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اُنہیں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے تاہم کہا کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں حکومت کا بیان چاہتے ہیں کیونکہ کشمیر کے بارے میں گورنر حرف آخر نہیں ہیں۔

اس سے قبل عمر عبداللہ نے پارٹی وفد کی قیادت کرتے ہوئے گورنر ملک سے ملاقات کی۔ عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گورنر نے ہمیں یقین دلایا کہ دفعہ 370 یا دفعہ 35 اے کو ہٹانے یا پھر کشمیر کی نئی حدبندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُنہوں نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ سوموار کے روز بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیان کے حق میں پارلیمنٹ کے اندر تحریک پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 808679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش