QR CodeQR Code

صیہونی جنرل کیجانب سے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف

3 Aug 2019 23:53

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے غاصب صیہونی فوج کا ایک اعلیٰ درجے کا جنرل یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ فلسطینی میزائل اسرائیلی فوجیوں کی جانوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں کی نظر میں فلسطین کی اسلامی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائل ایک بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ایک جنرل نے ان میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے ٹینک شکن میزائل اسرائیلی فوجیوں کی جان کو ایک بڑا خطرہ محسوب ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں تعینات غاصب صیہونی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے علاقے میں ہونے والی اسرائیلی فوج کی مشقوں کے اختتام پر "ویسٹ ریڈیو" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے گوداموں میں موجود ٹینک شکن میزائلوں سے اسرائیلی شہر "سدیروت" میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ روز روشن کی طرح واضح ہے۔ اس اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ تمام اسرائیلی افواج اور اسرائیلی کمانڈ سنٹرز غزہ کے خلاف مختلف قسم کی کارروائیاں کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، جبکہ ہم نے خطرات کے خلاف ہر قسم کی جنگی تیاریاں اور غزہ پر مرگبار حملوں کے لئے تمامتر مشقیں مکمل کر لی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 808740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808740/صیہونی-جنرل-کیجانب-سے-اسلامی-مزاحمتی-تحریکوں-کے-ٹینک-شکن-میزائلوں-کی-اعلی-کارکردگی-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org