QR CodeQR Code

یہ وقت کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے، فردوس عاشق اعوان

4 Aug 2019 11:57

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات پاکستان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔ سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔
 


خبر کا کوڈ: 808817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808817/یہ-وقت-کشمیریوں-کے-ساتھ-ڈٹ-کر-کھڑے-ہونے-کا-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org