0
Sunday 4 Aug 2019 11:57

یہ وقت کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے، فردوس عاشق اعوان

یہ وقت کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔ سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔
 
خبر کا کوڈ : 808817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش