QR CodeQR Code

جب تک ایک بھی شیعہ زندہ ہے امریکا اور آل سعود کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دینگے، حسن ظفر نقوی

4 Aug 2019 20:10

ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پروان کس نے چڑھایا، کس نے طالبان بنائے، کس نے لشکر بنائے، آج ایک مرتبہ پھر امریکا سے ہاتھ ملایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، حکمرانوں سے اختلاف تھا، ہے اور رہے گا، آج قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی زندہ ہوتے تو لازمی مظلوم کشمیروں کیلیے آواز بلند کرتے، ہم مقبوضہ وادی میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم کوئی یہاں صفائیاں دینے نہیں آئے ہیں، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پروان کس نے چڑھایا، کس نے طالبان بنائے، کس نے لشکر بنائے، آج ایک مرتبہ پھر امریکا سے ہاتھ ملایا جا رہا ہے، ایک مرتبہ پھر پرانی روش پر جایا جا رہا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تم امریکا اور آل سعود سے ہاتھ ملا سکتے ہو، مگر جب تک اس ملک میں ایک بھی شیعہ زندہ ہے، نہ امریکا اور نہ ہی آل سعود کے عزائم کو پورا ہونے دے گا۔


خبر کا کوڈ: 808869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808869/جب-تک-ایک-بھی-شیعہ-زندہ-ہے-امریکا-اور-ا-ل-سعود-کا-ایجنڈا-پورا-نہیں-ہونے-دینگے-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org