0
Sunday 4 Aug 2019 20:10

جب تک ایک بھی شیعہ زندہ ہے امریکا اور آل سعود کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دینگے، حسن ظفر نقوی

جب تک ایک بھی شیعہ زندہ ہے امریکا اور آل سعود کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دینگے، حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، حکمرانوں سے اختلاف تھا، ہے اور رہے گا، آج قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی زندہ ہوتے تو لازمی مظلوم کشمیروں کیلیے آواز بلند کرتے، ہم مقبوضہ وادی میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم کوئی یہاں صفائیاں دینے نہیں آئے ہیں، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پروان کس نے چڑھایا، کس نے طالبان بنائے، کس نے لشکر بنائے، آج ایک مرتبہ پھر امریکا سے ہاتھ ملایا جا رہا ہے، ایک مرتبہ پھر پرانی روش پر جایا جا رہا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تم امریکا اور آل سعود سے ہاتھ ملا سکتے ہو، مگر جب تک اس ملک میں ایک بھی شیعہ زندہ ہے، نہ امریکا اور نہ ہی آل سعود کے عزائم کو پورا ہونے دے گا۔
خبر کا کوڈ : 808869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش