QR CodeQR Code

غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، بلاول بھٹو

5 Aug 2019 22:46

اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ مودی کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر سیاست کرنے والے کہاں ہیں اب ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے ساری دنیا کے سامنے ہے، انتہاپسند مودی گجرات واقعے کا قصائی ہے، مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے، غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، خصوصی اسٹیٹس نہرو نے دیا جو گجرات کے قصائی نے ختم کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ مودی کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر سیاست کرنے والے کہاں ہیں اب ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809059/غیرآئینی-طریقے-سے-گجرات-کے-قصائی-نے-کشمیر-کا-اسٹیٹس-تبدیل-کیا-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org