شمالی کوریا کا دو ہفتوں میں چوتھا میزایل تجربہ
6 Aug 2019 14:00
ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی نمائش سے انہیں عسکری صلاحیت میں اضافے اور مذاکرات سے قبل اپنا مفاد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل تجربے کے حوالے سے صحافیوں کو مطلع کیا۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کا مظاہرہ بڑھا دیا اور کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کردیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو اس کے اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان سمیت وہاں قائم امریکی بیس کے لیے خطرہ قرار نہ دینے کے بعد شمالی کوریا نے 2 ہفتوں میں 4 میزائل تجربات کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی نمائش سے انہیں عسکری صلاحیت میں اضافے اور مذاکرات سے قبل اپنا مفاد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ شمالی کوریا کے وزارت خارجہ کی جانب سے واشنگٹن اور سیئول کے درمیان جاری مشترکہ مشقوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے چند منٹ بعد ہی جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل تجربے کے حوالے سے صحافیوں کو مطلع کیا۔
خبر کا کوڈ: 809174