QR CodeQR Code

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے لیٹس کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز

6 Aug 2019 21:17

آو کراچی صاف کریں مہم کے پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجرنالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔ ادھر پی ایس پی چیئرمین نے صفائی مہم پر تنقید کی اور کہا کہ یہ مہم نہیں روز کام کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے لیٹس کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجر نالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔ شہر کی صفائی کیلئے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے آج سے باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کردیا، آو کراچی صاف کریں مہم کے پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجرنالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔ ادھر پی ایس پی چیئرمین نے صفائی مہم پر تنقید کی اور کہا کہ یہ مہم نہیں روز کام کرنا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ عملہ ساز و سامان اور سیکیورٹی اسٹاف کی تقرری کا عمل جاری ہے، شہری مہم میں بھرپور تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 809239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809239/وفاقی-وزیر-علی-زیدی-کی-جانب-سے-لیٹس-کلین-کراچی-مہم-کا-باقاعدہ-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org