QR CodeQR Code

کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

6 Aug 2019 21:33

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی، چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، سسٹم کے پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارش کا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی، چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، سسٹم کے پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارش کا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، مغربی اور مشرقی ہواؤں کا ملاپ اچھی بارش تشکیل دے گا۔


خبر کا کوڈ: 809243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809243/کراچی-میں-9-اگست-کی-رات-سے-موسلادھار-بارش-کا-امکان-ہے-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org