QR CodeQR Code

مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد

8 Aug 2019 13:08

اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کے مرکزی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ اس کے علاوہ ن لیگ بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست بھی مسترد کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔ اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کے مرکزی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ اس کے علاوہ ن لیگ بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست بھی مسترد کی گئی۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی الیکشن کے خلاف لیگی رہنماء شجاع الرحمان ملک نے درخواست دائر کی تھی۔ مسلم لیگ نواز بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 809528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809528/مسلم-لیگ-نواز-کے-انٹرا-پارٹی-انتخابات-خلاف-تینوں-درخواستیں-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org