0
Thursday 8 Aug 2019 13:08

مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد

مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔ اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کے مرکزی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ اس کے علاوہ ن لیگ بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست بھی مسترد کی گئی۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی الیکشن کے خلاف لیگی رہنماء شجاع الرحمان ملک نے درخواست دائر کی تھی۔ مسلم لیگ نواز بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 809528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش