QR CodeQR Code

کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا مودی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے،اعجاز چودھری

11 Aug 2019 19:03

پی ٹی آئی پنجاب کےمرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ بھارت کی جاری ریاستی دہشتگردی پر مذمت کیساتھ ساتھ مرمت کی بھی ضرورت ہے، پوری پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جبر اور تشدد سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں ڈبا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ نو لاکھ قابض بھارتی افواج کے کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا مودی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، کشمیروں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت اور مودی جیسا ظالم ہمارا ہمسایہ نہیں ہو سکتا، 72 سال بعد اب ہمارا ہمسایہ ہندوستان نہیں خالصتان ہوگا۔ اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جاری ریاستی دہشتگردی پر مذمت کیساتھ ساتھ مرمت کی بھی ضرورت ہے، پوری پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جبر اور تشدد سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں ڈبا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 810113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810113/کرفیو-کے-باوجود-کشمیری-عوام-کا-سڑکوں-پر-نکل-کر-احتجاج-کرنا-مودی-منہ-زور-دار-طمانچہ-ہے-اعجاز-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org