0
Sunday 11 Aug 2019 19:03

کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا مودی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے،اعجاز چودھری

کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا مودی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے،اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ نو لاکھ قابض بھارتی افواج کے کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا مودی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، کشمیروں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت اور مودی جیسا ظالم ہمارا ہمسایہ نہیں ہو سکتا، 72 سال بعد اب ہمارا ہمسایہ ہندوستان نہیں خالصتان ہوگا۔ اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جاری ریاستی دہشتگردی پر مذمت کیساتھ ساتھ مرمت کی بھی ضرورت ہے، پوری پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جبر اور تشدد سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں ڈبا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 810113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش