QR CodeQR Code

بارش رکتے ہی پانی نکالنے کا کام شروع ہو جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

11 Aug 2019 19:59

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور بدین کلیئر ہو جائیں گے، متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش رکتے ہی پانی نکالنے کا کام شروع ہو جائے گا، کراچی میں بارش کا سلسلہ رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور بدین کلیئر ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ لوکل باڈیز، واٹر بورڈ اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 810122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810122/بارش-رکتے-ہی-پانی-نکالنے-کا-کام-شروع-ہو-جائیگا-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org