QR CodeQR Code

کشمیری مسلمانوں کو اللہ کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے، آزادی ان کا مقدر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

15 Aug 2019 22:15

جیکب آباد پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی اور ظالم کی دشمن ہے، ظالم مودی ہو یا ٹرمپ ہم اس کے دشمن ہیں، دنیائے اسلام کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام مدرسہ خاتم النبیین المرتضیٰ کالونی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی رہنما حسن رضا غدیری، مولانا منور حسین سولنگی نے کی۔ شہر کے مرکزی ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے، ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی اور ظالم کی دشمن ہے، ظالم مودی ہو یا ٹرمپ ہم اس کے دشمن ہیں، کشمیری مسلمانوں کو اللہ تعالی کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے، آزادی ان کا مقدر ہے۔ انہوں نےکہا کہ دنیائے اسلام کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 810762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810762/کشمیری-مسلمانوں-کو-اللہ-کی-نصرت-پر-ایمان-رکھنا-چاہیئے-ا-زادی-ان-کا-مقدر-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org