0
Thursday 15 Aug 2019 22:15

کشمیری مسلمانوں کو اللہ کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے، آزادی ان کا مقدر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کشمیری مسلمانوں کو اللہ کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے، آزادی ان کا مقدر ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام مدرسہ خاتم النبیین المرتضیٰ کالونی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی رہنما حسن رضا غدیری، مولانا منور حسین سولنگی نے کی۔ شہر کے مرکزی ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے، ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی اور ظالم کی دشمن ہے، ظالم مودی ہو یا ٹرمپ ہم اس کے دشمن ہیں، کشمیری مسلمانوں کو اللہ تعالی کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے، آزادی ان کا مقدر ہے۔ انہوں نےکہا کہ دنیائے اسلام کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔
خبر کا کوڈ : 810762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش