QR CodeQR Code

جنوبی ادلب، شامی افواج نے 2 مزید قصبے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لئے

16 Aug 2019 01:14

واضح رہے کہ شام کی افواج نے "حماہ" اور "ادلب" کے گردونواح سے دہشتگردوں کا قبضہ ختم کروانے کے لئے تقریباً ایک ماہ سے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے "ادلب" کے "الھبیط" نامی اسٹریٹیجک شہر کے شمال میں واقع "حرش عابدین" اور "مغر الحنطہ" نامی دو قصبوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کی افواج نے "حماہ" اور "ادلب" کے گردونواح سے دہشتگردوں کا قبضہ ختم کروانے کے لئے تقریباً ایک ماہ سے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے جبکہ کئی ایک کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے واپس لینے کے بعد اب شامی افواج "ادلب" کے نواح میں واقع سب سے بڑے شہر "خان شیخون" سے چند کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 810784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810784/جنوبی-ادلب-شامی-افواج-نے-2-مزید-قصبے-دہشتگردوں-کے-قبضے-سے-آزاد-کروا-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org