QR CodeQR Code

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی، خالد محمود

17 Aug 2019 08:20

دارالجہاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر کا کہنا تھا کہ جتماعی مشاورت سے خونی لکیر کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہندوستان کی 15لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ اجتماعی مشاورت سے خونی لکیر کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے، سیاسی ٹیکری (دارالجہاد) کا مشن ابھی تشنہ ہے۔ ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا اب مقبوضہ کشمیر سے بھی مودی کو مار بھگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالجہاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام امتِ مسلمہ کا حصہ ہیں، امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے عملی اقدامات کرے۔ عالمی برادری یا مغربی ممالک جن کے مفادات اس خطے سے وابستہ ہیں وہ اس ایٹمی جنگ کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 811010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811010/بھارتی-فوج-نے-مقبوضہ-کشمیر-میں-ظلم-کی-انتہا-کر-دی-خالد-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org