0
Saturday 17 Aug 2019 08:20

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی، خالد محمود

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی، خالد محمود
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہندوستان کی 15لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ اجتماعی مشاورت سے خونی لکیر کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے، سیاسی ٹیکری (دارالجہاد) کا مشن ابھی تشنہ ہے۔ ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا اب مقبوضہ کشمیر سے بھی مودی کو مار بھگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالجہاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام امتِ مسلمہ کا حصہ ہیں، امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے عملی اقدامات کرے۔ عالمی برادری یا مغربی ممالک جن کے مفادات اس خطے سے وابستہ ہیں وہ اس ایٹمی جنگ کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 811010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش