QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند

17 Aug 2019 20:57

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، پابندی 30 دن تک قائم رہے گی، تاہم غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنٰی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ضلع میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی پی او کی سفارش پر ضلع میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، پابندی 30 دن تک قائم رہے گی، تاہم غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنٰی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں سوات سکاؤٹس نے شام 07 سے صبح 07 بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 811153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811153/شمالی-وزیرستان-میں-غیر-مقامی-افراد-کا-داخلہ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org