0
Saturday 17 Aug 2019 20:57

شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند

شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ضلع میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی پی او کی سفارش پر ضلع میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، پابندی 30 دن تک قائم رہے گی، تاہم غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنٰی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں سوات سکاؤٹس نے شام 07 سے صبح 07 بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 811153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش