QR CodeQR Code

کابل دھماکے میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد

18 Aug 2019 23:42

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان تمام بےبنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل دھماکہ داعش نے کرایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کابل دھماکے میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان تمام بےبنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل  دھماکہ داعش نے کرایا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کامیاب کارروائی کی ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 811297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811297/کابل-دھماکے-میں-پاکستانی-شہری-کے-ملوث-ہونے-کا-دعوی-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org