QR CodeQR Code

امریکی میزائل تجربے سے اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، چین

21 Aug 2019 09:30

امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہو گا، امریکا سردجنگ کی ذہنیت ترک کر کے عالمی اور علاقائی امن کے لئے سازگار اقدامات کرے۔ امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 811787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811787/امریکی-میزائل-تجربے-سے-اسلحے-کی-نئی-دوڑ-کا-ا-غاز-ہوگا-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org