QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، رضا ربانی

21 Aug 2019 17:58

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ حل یہ ہے کہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے جہاں سب کیلئے ایک قانون ہو اور وہ معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق احتساب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف احتساب قوانین رائج ہیں، وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے صرف کاروباری افراد اور سول بیورو کریٹس کے حوالے سے ترمیم تجویز کی جو کہ سیاسی طبقے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ سینیٹر رضاربانی کے مطابق صرف سیاسی افراد کو ہی خصوصی قانون اور خصوصی عدالتوں کا سامنا ہے، اگر باقی اداروں میں خود احتسابی ہے تو ارکان پارلیمنٹ کا احتساب بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے جہاں سب کیلئے ایک قانون ہو اور وہ معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق احتساب کرے۔ رضاربانی کا کہنا تھا کہ حقیقی احتساب تب ہی ممکن ہے جب سب پرایک ہی احتساب قانون لاگو ہو۔
 


خبر کا کوڈ: 811884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811884/وفاقی-کابینہ-کا-نیب-قوانین-ازسرنو-جائزہ-لینے-فیصلہ-بدنیتی-پر-مبنی-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org