QR CodeQR Code

کشمیر کی وادی آگ اور لہو کی تصویر بن چکی ہے، سردار ذوالفقار کھوسہ

21 Aug 2019 18:55

ڈیرہ غازیخان میں اپنی رہائش گاہ پر وفود سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے اور وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ منزل میں قبائلی عمائدین، سابق ناظمین، سیاسی ورکرز اور نوجوانوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی وادی آگ اور لہو کی تصویر بن چکی ہے، ہمیں سفارتی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہوگا، کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لئے پاکستانیوں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے، وہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے اور وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 811903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811903/کشمیر-کی-وادی-آگ-اور-لہو-تصویر-بن-چکی-ہے-سردار-ذوالفقار-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org