QR CodeQR Code

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید، ایک زخمی

21 Aug 2019 23:04

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے منڈی موڑ میں پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 811928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811928/اسلام-ا-باد-میں-پولیس-ناکے-پر-فائرنگ-سے-دو-اہلکار-شہید-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org