QR CodeQR Code

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مسلح گروہوں کی آپس میں جھڑپیں، متعدد ہلاک و زخمی

23 Aug 2019 03:54

ایک عرب نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی علاقے میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی یمن کے سابقہ مستعفی صدر منصور ہادی کے حمایتیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں دونوں طرف سے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایک عرب نیوز چینل نے مقامی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ یمن کے جنوبی علاقے "شبوہ" میں یمن کے سابقہ مستعفی صدر منصور ہادی کے حمایتیوں کی متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں دونوں طرف سے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان شدید جھڑپوں میں دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گولہ باری بھی کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں موجود سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح گروہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی وہاں نئے محاذ کھول کر یمن کی سرزمین کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں، جس کا وہ بارہا اعلان بھی کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812152/یمن-میں-سعودی-عرب-اور-متحدہ-امارات-کے-مسلح-گروہوں-کی-آپس-جھڑپیں-متعدد-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org