QR CodeQR Code

صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی

23 Aug 2019 19:35

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیار کے الفاظ ہٹا کر پارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ افسوسناک ہے پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا، صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی۔
 

صدر نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی
 
 
 
 
 
 
 
 
 
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیار کے الفاظ ہٹا کر پارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے ممبران کے تین نام بھیجتے ہیں، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ابتدائی مشاورت نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 812276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812276/صدر-نے-بدنیتی-پر-مبنی-ارادے-سے-اٹھارویں-ترمیم-کی-خلاف-ورزی-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org