QR CodeQR Code

پشاور میں گھریلو تنازع پر بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد قتل

24 Aug 2019 15:10

2 فریقین کے مابین تنازع چلا آ رہا تھا جسکے حل کیلئے 2 بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گئے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر 2 بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں دو فریقین کے مابین تنازع چلا آ رہا تھا جس کے حل کیلئے 2 بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گئے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 812419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812419/پشاور-میں-گھریلو-تنازع-پر-بھائیوں-اور-خاتون-سمیت-4-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org