QR CodeQR Code

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، مضر صحت اشیاء ضبط

24 Aug 2019 17:40

زائد المیعاد چیونگم کے آٹھ سو چونسٹھ پیکٹس اور جعلی لیبلنگ کا سامان اور مشینری بھی ضبط کی گئی۔ زائد المیعاد انرجی ڈرنکس اور چیونگم پر تاریخ تبدیل کر کے جعلی لیبلنگ بھی کی جاتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی زائد المعیاد انرجی ڈرنکس، گٹکا اور چیونگم برآمد کرلیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہول سیل ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ مارا اور ممنوعہ انرجی ڈرنکس کے پانچ ہزار دو سو بتیس کین اور گٹکے کے پچاس ہزار پیکٹس برآمد کرلئے۔ زائد المیعاد چیونگم کے آٹھ سو چونسٹھ پیکٹس اور جعلی لیبلنگ کا سامان اور مشینری بھی ضبط کی گئی۔ زائد المیعاد انرجی ڈرنکس اور چیونگم پر تاریخ تبدیل کر کے جعلی لیبلنگ بھی کی جاتی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 812437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812437/پنجاب-فوڈ-اتھارٹی-کی-راولپنڈی-میں-کارروائی-مضر-صحت-اشیاء-ضبط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org