QR CodeQR Code

بونیر، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

25 Aug 2019 12:24

پولیس کے مطابق جوڑے نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی اور روپوش ہوگئے تھے، تاہم کل رات نامعلوم افراد نے دونوں کو پھانسی دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا گیا۔ بونیر پولیس کے مطابق موضع شلبانڈی درہ میں کل رات تمباکو کی بھٹی سے جوان لڑکی اور لڑکے کی لٹکتی لاشیں ملی ہیں، لڑکے کی شناخت سلیم اور لڑکی کی نامہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی عمر 22 سال اور لڑکی کی عمر 18 سال ہے جبکہ دونوں کا تعلق گاؤں شلبانڈی سے ہے۔ پولیس کے مطابق جوڑے نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی اور روپوش ہوگئے تھے، تاہم کل رات نامعلوم افراد نے دونوں کو پھانسی دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 812548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812548/بونیر-پسند-کی-شادی-کرنے-والا-جوڑا-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org