QR CodeQR Code

فواد چودھری نے پاکستان میں عربوں کے حامی طبقے کو آئینہ دکھا دیا

25 Aug 2019 12:44

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان میں عربوں کے حامی طبقے کو آئینہ دکھا دیا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ وطن سے زیادہ عربوں کا طرفدار ہے اور حرمین شریفین کے نام پر آل سعود سمیت دیگر کی اندھی حمایت کرتا رہتا ہے تاہم عربوں کے مودی کو دیئے گئے حالیہ ایوارڈ نے ان کے پاکستان میں موجود عربوں کے "اندھے پرستاروں" کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 812552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812552/فواد-چودھری-نے-پاکستان-میں-عربوں-کے-حامی-طبقے-کو-ا-ئینہ-دکھا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org