1
0
Sunday 25 Aug 2019 12:44

فواد چودھری نے پاکستان میں عربوں کے حامی طبقے کو آئینہ دکھا دیا

فواد چودھری نے پاکستان میں عربوں کے حامی طبقے کو آئینہ دکھا دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان میں عربوں کے حامی طبقے کو آئینہ دکھا دیا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ وطن سے زیادہ عربوں کا طرفدار ہے اور حرمین شریفین کے نام پر آل سعود سمیت دیگر کی اندھی حمایت کرتا رہتا ہے تاہم عربوں کے مودی کو دیئے گئے حالیہ ایوارڈ نے ان کے پاکستان میں موجود عربوں کے "اندھے پرستاروں" کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 812552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
بے فائدہ چودری کو کوئی بتانے والا نہیں ہے کہ ہمیشہ بیلنس پالیسی ہی فائدہ مند نہیں ہوتی، اسکے اور اس کے یوٹرن لیڈر کے مامے عرب ہمیشہ سے پاکستان کی پشت میں خنجر گھوپتے ہیں اور یہ پھر ریالوں کے لالچ میں انکے ڈرائیور بنتے رہتے ہیں۔ ایران نے کب پاکستان کے ساتھ بے وفائی کی ہے، گیس پائپ لائن بارڈر پر پٹی، بجلی کی ہر روز آفر ہو رہی ہے، تیل کیلئے پیشکش ہے، کشتی فیری چلانے کی ایران کی پیشکش ہے ۔ ۔ ۔
ہماری پیشکش