QR CodeQR Code

چھ سال بعد سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملےگا، مریم اورنگزیب

25 Aug 2019 19:00

اپوزیشن رہنماء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے ملک کو نو آبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے، نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری گیسٹ عوام کیلئے کھولنے سے متعلق جاری کیے گئے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملےگا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی 10 فیصد سے کم اور ترقی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کا اضافہ ہوا ہے، ایک کھرب روپے میٹرو پشاور کے کھڈوں پر ضائع ہو چکے ہیں۔ ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے، انڈے، کٹے، مرغیوں، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ملک کو نو آبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے، نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔


خبر کا کوڈ: 812587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812587/چھ-سال-بعد-سرکاری-گیسٹ-ہاؤس-کھولنے-سے-عوام-کو-روٹی-کاروبار-اور-روزگار-نہیں-ملےگا-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org