QR CodeQR Code

سوات میں بیوی کا قاتل 24 گھنٹے بعد گرفتار

26 Aug 2019 12:18

مینگورہ کے علاقے گل کدہ میں بیرون ملک سے آنیوالے خانزادہ نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مہناز کو قتل کر دیا تھا۔ پوليس نے مقتولہ کے والد حیدر خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر ليا ہے جبکہ مزيد تحقيقات کی جا رہی ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں پوليس نے اپنی بيوی کا قتل کرنے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد ہی گرفتار کرليا۔ پولیس کے مطابق ملزم خانزادہ 5 روز قبل سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ مینگورہ کے علاقے گل کدہ میں بیرون ملک سے آنے والے خانزادہ نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مہناز کو قتل کر دیا تھا۔ پوليس نے مقتولہ کے والد حیدر خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر ليا ہے جبکہ مزيد تحقيقات کی جا رہی ہيں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 812694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812694/سوات-میں-بیوی-کا-قاتل-24-گھنٹے-بعد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org