QR CodeQR Code

سعودی عرب پر حوثیوں کیجانب سے تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ

26 Aug 2019 14:25

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے گذشتہ رات شورش زدہ یمن کے صوبے صعدہ سے سعودی علاقے جازان میں واقع شہری اور سرکاری تنصیبات پر 6 میزائل داغے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ نے ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ کر ڈالا، یہ حملہ گذشتہ رات کو یمن کے صوبے صعدہ سے کیا گیا، جس میں سعودی سرحدی صوبے جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کی ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے گذشتہ رات شورش زدہ یمن کے صوبے صعدہ سے سعودی علاقے جازان میں واقع شہری اور سرکاری تنصیبات پر 6 میزائل داغے، تاہم ان میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس سے پہلے کبھی انصاراللہ نے ایک ہی رات میں چھ میزائل اکٹھے فائر نہیں کیے۔ اس کے علاوہ آج صبح حوثیوں نے سعودی عرب پر حملے کے لیے دو ڈرونز بھیجے تھے۔


خبر کا کوڈ: 812740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812740/سعودی-عرب-پر-حوثیوں-کیجانب-سے-تاریخ-کا-سب-بڑا-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org