0
Monday 26 Aug 2019 14:25

سعودی عرب پر حوثیوں کیجانب سے تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ

سعودی عرب پر حوثیوں کیجانب سے تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ نے ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ کر ڈالا، یہ حملہ گذشتہ رات کو یمن کے صوبے صعدہ سے کیا گیا، جس میں سعودی سرحدی صوبے جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کی ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے گذشتہ رات شورش زدہ یمن کے صوبے صعدہ سے سعودی علاقے جازان میں واقع شہری اور سرکاری تنصیبات پر 6 میزائل داغے، تاہم ان میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس سے پہلے کبھی انصاراللہ نے ایک ہی رات میں چھ میزائل اکٹھے فائر نہیں کیے۔ اس کے علاوہ آج صبح حوثیوں نے سعودی عرب پر حملے کے لیے دو ڈرونز بھیجے تھے۔
خبر کا کوڈ : 812740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش