QR CodeQR Code

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں پھر غلطی نکل آئی

26 Aug 2019 16:06

پشاور کے علاقے حيات آباد فيز تھری بس اسٹاپ کا ٹريک تنگ ہونے کے باعث بسوں کا گزرنا مشکل ہوگا۔ یہ غلطی سامنے آنے کے بعد ٹريک کشادہ کرنے کيلئے 8 نئے پلرز بنائے جا رہے ہيں۔ صوبائی وزير اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق ان خاميوں کی نشاندہی ايشين ڈویلپمنٹ بینک نے کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے حوالے سے پشاور بی آر ٹی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے پہلا پراجیکٹ ہے جو کہ کئی بار ڈیزائن میں تبدیلی اور منصوبے کی تکمیل سے متعلق کئی ڈیڈ لائنز دیئے جانے پر بیک وقت تنقید اور مذاق کا نشانہ بن رہا ہے۔ یہ بی آر ٹی منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے واقعی میں درد سر بن چکا جس کی ڈيزائننگ ميں ايک بار پھر غلطی سامنے آگئی ہے۔ پشاور کے علاقے حيات آباد فيز تھری بس اسٹاپ کا ٹريک تنگ ہونے کے باعث بسوں کا گزرنا مشکل ہوگا۔ یہ غلطی سامنے آنے کے بعد ٹريک کشادہ کرنے کيلئے 8 نئے پلرز بنائے جا رہے ہيں۔ صوبائی وزير اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق ان خاميوں کی نشاندہی ايشين ڈویلپمنٹ بینک نے کی تھی۔ دوسري جانب شہريوں نے بھی اس منصوبے میں تاخیر اور بار بار نقائص کی نشاندہی کو پی ڈی اے اور انجينئرز کی نااہلی قرار ديا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنہری مسجد روڈ، شعبہ بازار، گلبہار اور يونيورسٹی روڈ ٹريک کے ڈيزائن ميں بھی غلطياں سامنے آچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812759/پشاور-بی-آر-ٹی-منصوبے-میں-پھر-غلطی-نکل-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org