0
Monday 26 Aug 2019 16:06

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں پھر غلطی نکل آئی

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں پھر غلطی نکل آئی
اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے حوالے سے پشاور بی آر ٹی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے پہلا پراجیکٹ ہے جو کہ کئی بار ڈیزائن میں تبدیلی اور منصوبے کی تکمیل سے متعلق کئی ڈیڈ لائنز دیئے جانے پر بیک وقت تنقید اور مذاق کا نشانہ بن رہا ہے۔ یہ بی آر ٹی منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے واقعی میں درد سر بن چکا جس کی ڈيزائننگ ميں ايک بار پھر غلطی سامنے آگئی ہے۔ پشاور کے علاقے حيات آباد فيز تھری بس اسٹاپ کا ٹريک تنگ ہونے کے باعث بسوں کا گزرنا مشکل ہوگا۔ یہ غلطی سامنے آنے کے بعد ٹريک کشادہ کرنے کيلئے 8 نئے پلرز بنائے جا رہے ہيں۔ صوبائی وزير اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق ان خاميوں کی نشاندہی ايشين ڈویلپمنٹ بینک نے کی تھی۔ دوسري جانب شہريوں نے بھی اس منصوبے میں تاخیر اور بار بار نقائص کی نشاندہی کو پی ڈی اے اور انجينئرز کی نااہلی قرار ديا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنہری مسجد روڈ، شعبہ بازار، گلبہار اور يونيورسٹی روڈ ٹريک کے ڈيزائن ميں بھی غلطياں سامنے آچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش